بلو چستان سے تعلق رکھنے والے 87 ریسکیورز سے حلف

 بلو چستان سے تعلق رکھنے والے 87 ریسکیورز سے حلف

لاہور(کرائم رپورٹر)بانی ریسکیو 1122 پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 87 ریسکیورز سے حلف لیا جنہوں نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں اپنی تربیت مکمل کی۔

انہوں نے ریسکیورز کو بنیادی ریسکیو تربیت کامیابی سے مکمل کرنے اور ایک جان بچانے والی سروس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ریسکیورز اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو ہنگامی صورتحال میں احساسِ تحفظ فراہم کریں گے ۔بلوچستان کے ریسکیورز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو 1122) لاہور میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی سینئر وزیر بلوچستان بخت محمد کاکڑ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں