پیپلز پارٹی کے 2عہدیداروں کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

پیپلز پارٹی کے 2عہدیداروں  کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

لاہور(سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے صدر لاہور نرگس خان کی مشاورت سے شہناز کنول کو جنرل سیکرٹری لاہور کاایڈیشنل چارچ دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

علاوہ ازیں پارٹی رہنماؤں نرگس فیض ملک، ناصرہ شوکت ، پروین شیخ، عذرا شجاع و دیگر نے شہناز کنول کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔دریں اثنا پیپلزپارٹی کے جیالے آغا تقی شاہ کو پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں