سکولوں کی مخدوش عمارتوں پر فوری اقدامات کی ہدایت

سکولوں کی مخدوش عمارتوں پر فوری اقدامات کی ہدایت

آئندہ تعمیراتی منصوبوں میں حفاظتی اصولوں پر مکمل عملدرآمد لازمی قرار

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سکولوں میں تعمیراتی کام سے متعلق اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خطرناک اور جزوی طور پر مخدوش عمارتوں پر فوری اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ کر دیا ہے ۔محکمہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق سیفٹی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر عملی اقدامات کریں اور کسی بھی غفلت سے گریز کیا جائے ۔صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی اور سیفٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق آئندہ تعمیراتی منصوبوں میں حفاظتی اصولوں پر مکمل عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔خطرناک سکول عمارتوں کے حوالے سے فوری حفاظتی اقدامات اور پہلے سے جاری شدہ احکامات پر دوبارہ سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔سکولوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔محکمہ تعلیم نے اس معاملے کو نہایت ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں