ٹیکس ریکوری کیلئے ایکسائز ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
لاہور( آئی این پی)پنجاب حکومت نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے لیے سہولت فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے ۔
پنجاب بھر کے ایکسائز میل اور فی میل انسپکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں 150 الیکٹرک بائیکس اور 50 لیڈی انسپکٹرز کے لیے الیکٹرک سکوٹیز دی جائیں گی۔