ایچ ای سی اور اقبال اکیڈمی کا باہمی تعاون بڑھانے کافیصلہ
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال کی فکر اور فلسفے کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اقبال اکیڈمی پاکستان نے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں ادارے تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں اشتراک کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے ، جبکہ ملک بھر میں اقبالیات کے مطالعے کو فروغ دیا جائے گا۔اس سلسلے میں طلبا، محققین اور تعلیمی اداروں کی معاونت کے لیے بھی مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائیگی۔