نیازبیگ :گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرنے کا حکم
لاہور (آن لائن) ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے ٹھوکر نیاز بیگ بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریگولیشن ونگ کو فوری طور پر گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک بازار کی مسلسل نگرانی کی جائے اور شہریوں کی گزرگاہوں کو ہر صورت کلیئر کرایا جائے ۔