وفاق المدارس الشیعہ کے 113 امتحانی مراکز قائم

وفاق المدارس الشیعہ کے  113 امتحانی مراکز قائم

لاہور(سیاسی نمائندہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کے ملک بھر میں 113 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔

 جہاں 5اپریل سے امتحانات وفاق المدارس کی طرف سے متعین عملہ مقررہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق لے گا۔ناظم امتحانا ت مولانا محمد تحسین نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویۃ الخاصہ( ایف اے )،الشہادۃ العالیہ (بی اے ) اور الشہادۃ العالمیہ (ایم اے ) کے روزانہ دو پیپر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں