حکومت کا تعلیمی اداروں میں سکیورٹی مزید سخت کرنیکا فیصلہ

 حکومت کا تعلیمی اداروں میں سکیورٹی مزید سخت کرنیکا فیصلہ

تین لاکھ اساتذہ کو جدید سکیورٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر

لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جس کے تحت اساتذہ کو جدید سیفٹی سسٹم سے منسلک کیا جا رہا ہے ۔حکام کے مطابق اساتذہ کو سیف سٹی سسٹم سے جوڑنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ، جبکہ ان کے موبائل فونز میں پینک بٹن کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ولیس، سیف سٹی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ لاہور سمیت اب تک ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد اساتذہ اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ صوبے بھر کے 3 لاکھ سے زائد اساتذہ کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنیکا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں تمام اساتذہ کو اس جدید سکیورٹی نظام کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اے کیٹیگری سکولز کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی سیف سٹی سے لنک کر دیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں