گیس سلنڈردھماکا،آتشزدگی سے5افراد جھلس گئے

گیس سلنڈردھماکا،آتشزدگی سے5افراد جھلس گئے

صدیقیہ کالونی کے گھر میں گول گپے تیار کرتے گیس لیکیج سے دھماکاہوا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے علاقہ صدیقیہ کالونی کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر لیکیج سے دھماکا،آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ۔ حادثے کی وجہ گھر میں گول گپے تیار کیے جارہے تھے کہ گیس سلنڈر لیک ہونے سے دھماکا ہوا اور گھر آگ کی لپیٹ میں آنے سے 17سالہ رمشہ ،45سالہ منشا ،40سالہ شاہدہ ،11سالہ ایمان اور 17سالہ نور فاطمہ زخمی ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں