ذوالفقار بھٹو کی برسی:پیپلزپارٹی شیخوپورہ کے زیراہتمام تقاریب

ذوالفقار بھٹو کی برسی:پیپلزپارٹی  شیخوپورہ کے زیراہتمام تقاریب

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی شیخوپورہ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے مختلف مقامات پر بانی پیپلزپارٹی وسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

صدارت ضلعی صدر خان محمد آصف خان اور جنرل سیکرٹری عمران صابر ڈوگرنے کی۔ تقریبات کوٹ عبدالمالک ، خانقاہ ڈوگراں ، شرقپور ، مرید کے اور مانانوالہ میں ہوئیں جہاں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور انکی زندگی کے گوشوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔تقریبات سے خطاب کرتے آصف خان اور عمران صابر ڈوگرنے کہاکہ بھٹو ایک فرد نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے جس نے غریب عوام کو زبان دی اور ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں