بیمار جانوروں کا 250کلو گوشت پکڑکر تلف ،3ملزم گرفتار
ذبح خانے میں خارش ،یرقان ،ٹی بی میں مبتلا بوڑھے جانوروں کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا
شیخوپورہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چھاپہ مار کر غیر قانونی ذبح خانے سے بیمار، لاغر جانوروں کا 250کلو گوشت پکڑکر تلف کردیا،3ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام صابر کی نگرانی میں اندرون شہر پریس کلب روڈ پر واقع بستی بلوچاں میں 50 برس سے چلنے والے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر وہاں سے بیمار اور لاغر جانوروں کا 250 کلو گوشت برآمد کیا۔ حکام نے بتایا کہ اس سلاٹر ہاؤس پر مخبری کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر خارش ،یرقان ٹی بی وغیرہ کی بیماریوں میں مبتلا بوڑھے جانوروں کوذبح کر کے ان کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا جو کئی ہوٹلوں میں سپلائی ہونا تھا۔