بھتہ خور گرفتار ، اسلحہ مسروقہ سامان برآمد
قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ گنڈا سنگھ پولیس کی کارروائی، خوف کی علامت بدنام زمانہ بھتہ خور ثقلین ڈوگرکو گرفتار کرکے جدید اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا ۔
ملزم شہریوں پر تشدد اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ثقلین ڈوگر گنڈا سنگھ اور گردونواح کے علاقوں میں دہشت کی علامت بن چکا تھا۔ ملزم شہریوں سے سرعام بھتہ طلب کرتا تھا اور رقم کی عدم ادائیگی پر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنانے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ ملزم کے خلاف بھتہ خوری، اقدام قتل، تشدد اور موٹر سائیکل چوری جیسے سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔