2گینگز گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد کرلی:آر پی او شیخوپورہ

2گینگز گرفتار، کروڑوں کی  منشیات برآمد کرلی:آر پی او شیخوپورہ

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آر پی اوشیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ شیخوپورہ ،ننکانہ۔۔

قصور کے اضلاع کو ڈرگ فری بنانے کیلئے پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے ایک ماہ کے دوران 2بین الصوبائی منشیات فروش گینگز کو گرفتار کرکے ان سے کروڑوں روپے کی منشیات جن میں92کلو چرس، ساڑھے 5کلو ہیروئن، اڑھائی کلو آئس، 4ہزار 300لٹر شراب برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی اواطہر اسماعیل نے بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں