ڈی آئی جی کااردل روم 14افسروں ، ملازموں کو سزائیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اپنے دفتر میں اردل روم منعقد کیا، جس میں 15 شوکاز نوٹسز اور 20 اپیلوں پر سماعت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر محمد طاہر خان کو انسپکٹر کے عہدے سے سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کے احکامات جاری کیے ۔شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر 14 افسران و ملازمان کو مختلف سزائیں دی گئیں، جبکہ اپیلوں کے سلسلے میں پیش ہونے والے 16 افسران و ملازمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں معافی دے دی گئی۔اس کے علاوہ دیگر پیش ہونے والے افسران کو وارننگ جاری کی گئی۔