فری ٹرانسپورٹ، خزانے پر یومیہ کروڑوں کامالی بوجھ

 فری ٹرانسپورٹ، خزانے پر یومیہ کروڑوں کامالی بوجھ

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کیساتھ کرائے بھی کم کئے جائیں گے :وزیر ٹرانسپورٹ اورنج لائن ٹرین سے 3 لاکھ ، میٹرو بس سے 1 لاکھ 40 ہزارمسافرروزانہ مستفید

لاہور (شیخ زین العابدین) پنجاب میں فری ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز،یومیہ کروڑوں اور ماہانہ اربوں کے قریب مالی بوجھ برداشت کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں فری سفری سہولت فراہم کر دی۔اس فیصلے کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں میں روزانہ تقریباً 9 لاکھ مسافر مفت سفر کریں گے ۔ لاہور میں اورنج لائن ٹرین سے 3 لاکھ سے زائد، میٹرو بس سے 1 لاکھ 40 ہزار، سپیڈو بسز سے تقریباً 1 لاکھ 75 ہزار جبکہ گرین الیکٹرک بسوں سے 17 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے ۔ لاہور میں ان سروسز پر روزانہ 1کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد سبسڈی دی جا رہی ہے ، جس میں اورنج لائن ٹرین پر تقریباً 90 لاکھ روپے ، میٹرو بس پر 56 لاکھ، سپیڈو بسز پر 43 لاکھ جبکہ گرین بسوں پر 3 لاکھ 50ہزار روپے خرچ ہو رہے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق یہ اقدام عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے ساتھ نجی کرایوں میں بھی کمی کرائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں