کوٹ رادھا کشن میں نیہا فقیر مسیح کے مبینہ اغوا کے واقعہ کانوٹس
لاہور (خبر نگار) کوٹ رادھا کشن میں نیہا فقیر مسیح کے مبینہ اغوا کے واقعہ پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے نوٹس لیتے ہوئے باقاعدہ محکمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
صوبائی وزیر کے مطابق انہیں اس حوالے سے درخواست موصول ہوئی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیس میں ملوث عناصر کے خلاف قانون اور حکومتی پالیسی کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔