خاتون پر سسرالیوں کا تشدد ڈی آئی جی کا نوٹس،تمام ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر )ساندہ کے علاقے میں خاتون خاوند اور سسرالیو ں کے تشدد کا شکار ہو گئی ۔مافیہ کا کہنا ہے کہ تشدد کے بعد میرے شوہر آصف نے گھر سے نکال دیا تھا۔
آصف نے ڈنڈوں، سوٹوں اور مکوں کے ذریعے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔تشدد کے بعد آنکھ سوج گئی، شور سن کر ہمسائے میں رہائش بہن بے ہوشی کی حالت میں مجھے اپنے گھر لے گئی۔بعدازاں ملزمان نے اپنے دو بہنوئی امجد اور احمد کے ساتھ بہن کے گھر میں پہنچ کر مجھے پر دوبارہ حملہ کر دیا۔بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس میں آنے کے بعدمقدمہ درج ، تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔