لیسکو کا مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لیسکو کا مسیحی برادری کے مذہبی تہوار  ایسٹر پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور(اے پی پی) لیسکو نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کیلئے زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں لیسکو کے تمام آپریشنل اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹیز پوری مستعدی سے سرانجام دیں ۔ ترجمان کے مطابق ایسٹر کے تہوار کے موقع پر بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جبکہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے اضافی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں