کنوینس الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ ،3لاکھ اساتذہ متاثر

 کنوینس الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ ،3لاکھ اساتذہ متاثر

مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا:اساتذہ تنظیمیں ، اقدامات ناگزیر:محکمہ

لاہور(خبر نگار)کفایت شعاری مہم کے تحت اساتذہ کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جس پر اساتذہ حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ جس دن اساتذہ سکول نہیں آئیں گے ، اس دن کا کنوینس الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ صوبے بھر میں لاگو ہوگا، جس سے تین لاکھ سے زائد اساتذہ متاثر ہوں گے ۔دوسری جانب محکمہ کی جانب سے جمعہ کے روز بھی چھٹی کا اعلان کیا جا چکا ہے ، جس کے باعث ان دنوں کا کنوینس الاؤنس بھی نہیں دیا جائے گا۔مزید یہ کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تعطیلات کے باعث کنوینس الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔اساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا، جبکہ محکمہ کا مؤقف ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں