ورکرز فنڈ:ہاسٹل ، ٹرانسپورٹ گرانٹ 5 ہزار ماہانہ

ورکرز فنڈ:ہاسٹل ، ٹرانسپورٹ گرانٹ 5 ہزار ماہانہ

رجسٹرڈ ورکرز کے لیے تعلیمی گرانٹس کے حصول کی عمر 40 سال مقرر

لاہور(خبر نگار )ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ورکرز کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات کو مزید منظم بنانے کیلئے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ گرانٹس کی نئی حد مقرر کر دی ہے ۔حکام کے مطابق ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ گرانٹ کو ماہانہ 5 ہزار روپے تک محدود کر دیا گیا ہے ، جبکہ یہ فیصلہ مختلف شکایات اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔پالیسی کے تحت شہر سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ہاسٹل چارجز کی مد میں گرانٹ دی جائے گی، جبکہ اپنے ضلع میں رہائش پذیر طلبہ کو ٹرانسپورٹ گرانٹ فراہم کی جائیگی۔مزید برآں رجسٹرڈ ورکرز کیلئے تعلیمی گرانٹس کے حصول کی عمر 40 سال مقرر کر دی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرانٹس کا اجرا سالانہ امتحانی نتائج کی بنیاد پر ہوگا اور ناکامی کی صورت میں گرانٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔اس اقدام کا مقصد مستحق طلبہ تک وسائل کی منصفانہ تقسیم اور تعلیمی نظام میں شفافیت کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں