ضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشننز کے خلاف کارروائی

ضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی ایل پی جی  فلنگ سٹیشننز کے خلاف کارروائی

لاہور(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشننز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل اور جرمانے عائد کر دئیے ۔

 اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال نے بیدیاں روڈ میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔ اے سی صدر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں