زرعی سرگرمیوں میں جدید مشینری کے استعمال کو فروغ دینے پر غور
لاہور(اے پی پی)سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ نے نجی شعبے کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں ڈیری اور زرعی سرگرمیوں میں جدید مشینری کے استعمال کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔یہ پائلٹ منصوبہ جدید، منافع بخش ڈیری فارمنگ کو فروغ دینے جیسے مکھن، پنیر اور گھی کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے آمدن میں اضافے کا باعث بنے گا۔