محکمہ تعلیم : 113اسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

محکمہ تعلیم : 113اسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں مختلف گریڈز کی مجموعی طور پر 113 اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ اقدام اخراجات میں کمی اور۔۔۔۔

انتظامی اصلاحات کے تحت اٹھایا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر اسامیوں کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت گریڈ ایک سے 17تک کی مختلف پوسٹس ختم کر دی گئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق پرائیویٹ سیکرٹری، سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ، سینئر کلرک اور جونیئر کلرک سمیت متعدد کیٹیگریز متاثر ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں