نشے کے عادی افراد کی فائرنگ ، 2بھائی زخمی

 نشے کے عادی افراد کی  فائرنگ ، 2بھائی زخمی

کھڈیاں خاص (نمائندہ دنیا) کھڈیاں خاص کے گاؤں ڈھولن ہٹھاڑ میں شور شرابہ سے منع کرنے پر نشے کے عادی افراد نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں اشفاق اور غلام رسول کو زخمی کردیا، جنہی قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی معمولی تنازعات پر فائرنگ جیسے واقعات میں ملوث رہے ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں