2ملزم گرفتار،5مردہ مویشی اور 500کلوگوشت برآمد
قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس نے آبادی رسول پورہ میں شہریوں کو مردار گوشت کھلانے والے 2ملزم گرفتار کرکے 5مردہ مویشی اور 500کلومردہ جانور کا گوشت برآمد کر لیا۔
موقع سے دو ملزموں فرمان اور عرفان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کا ساتھی سلیم قصائی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور قبل ازیں بھی رسول پورہ اور دیگر علاقوں میں مردار گوشت کے ساتھ پکڑے جا چکے ہیں۔ پولیس نے محکمہ لائیو سٹاک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔