کاہنہ:ڈانس پارٹی پر چھاپہ 4خواتین سمیت 9افراد گرفتار
کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ میں پولیس کا خفیہ اطلاع پر ڈانس پارٹی پر چھاپہ،4خواتین سمیت 9افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈیال سنگھ گائوں کے قریب واقع فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں شریک 9 افراد کوپولیس نے موقع پر ہی دھر لیا اورقبضے سے شراب، حقہ،شیشہ، سائونڈ سسٹم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔