شاہکوٹ،سرکاری سکول میں مہندی تقریب، ڈانس پارٹی

شاہکوٹ،سرکاری سکول میں مہندی تقریب، ڈانس پارٹی

ڈی سی ننکانہ کا نوٹس، 2اساتذہ، اے ای او معطل، 18افراد کیخلاف مقدمہ

 ننکانہ صاحب(خبر نگار)ننکانہ صاحب کے علاقہ شاہکوٹ کے سرکاری پرائمری سکول میں مہندی تقریب میں مبینہ طور پرڈانس پارٹی کا انعقاد،کرنسی نوٹ نچھاورکرنے کی ویڈیو وائرل ،واقعہ کا نوٹس لیکر ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ اور سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شازیہ بانو نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرڈاکٹر بلال احمد اور 2اساتذہ محمد محسن اکرم اور جمیل احمد کو معطل کر دیا ۔اور علی حیدر ،علی حسین سمیت 6نامزد اور 12 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں