کارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،ساتھی زخمی

کارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،ساتھی زخمی

ملزمان گرفتار،مقدمہ درج ،حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،پولیس

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ خیابان روڈ شوکت خانم ہسپتال کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نعمان ممتاز اور حسن علی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ستوکتلہ خیابان روڈ شوکت خانم ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہان نعمان ممتاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ حسن علی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ، دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے علی اکبر اور احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں