پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس طلب کرنیکافیصلہ
لاہور(خبر نگار )پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آخرکار پانچ ماہ بعد طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور پنشن میں پانچ فیصد اضافے کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے ، جبکہ ملازمین کو بونس دینے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے کے تعلیمی نصاب میں مجوزہ تبدیلیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات سے متعلق رپورٹ بھی بورڈ کے سامنے پیش کی جائے گی۔