کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائیاں ، کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 ملزمان گرفتار ، بھاری تعداد میں رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات برآمد گرفتار ملزمان میں محمد عمران خان ،نوید اور محمد احمد شامل ہیں۔
ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ،ملزمان سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمدہوئیں، ملزمان رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس تیار کرنے ، سٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ۔