حساس اداروں کے اہلکار بن کر لوگوں لوٹنے والے 7ملزم گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے )ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایات پر پنجاب میں آن لائن فراڈ اور شہریوں کو ہراساں کر کے رقم بٹورنے والے گروہوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد اور ملتان سے مجموعی طور پر7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے موبائل فون اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
فیصل آباد سرکل نے حساس اداروں کے افسران بن کر شہریوں کو دھوکہ دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان مزمل عباس اور محمد اختر، جن کا تعلق لالیاں، چنیوٹ سے ہے ۔گرفتار ملزمان میں راحیل وڑائچ، علی وڑائچ، ندیم عمران، قدیر حسین اور برہان مجید شامل ہیں۔