آئی جی عبدالکریم سے پولیس ملازمین اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سنے

آئی جی عبدالکریم سے پولیس ملازمین  اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سنے

لاہور (این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔

 آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔تفصیلات کے مطابق، سینئر ٹریفک وارڈن مقصود احمد کی سنیارٹی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد حمید کی بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں