شالامار سب ڈویژن میں ملک شاپ پر بجلی چوری پکڑی گئی

شالامار سب ڈویژن میں ملک شاپ پر بجلی چوری پکڑی گئی

کنکشن منقطع،60 ہزار یونٹس پر مشتمل40لاکھ کا ڈٹیکشن بل جاری کر دیا گیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے ) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران شالامار سب ڈویژن میں ملک شاپ پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔ کارروائی کے دوران 5میٹرز (ڈومیسٹک و کمرشل) اتار لیے گئے جبکہ موقع پر رہائش بھی موجود تھی اور تقریباً 60کلوواٹ لوڈ استعمال ہو رہا تھا۔ صارف کے خلاف تقریباً 60 ہزار یونٹس پر مشتمل ڈٹیکشن بل، جس کی مالیت تقریباً 40 لاکھ روپے ہے ، جاری کر دیا گیا ہے اور متعلقہ تھانے میں استغاثہ بھی بھجوا دیا گیا ہے ۔اس کارروائی کی نگرانی ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال اور ایکسین شالامار ڈویژن فیضان بٹ نے کی۔ سی ای او لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں