چوکی صوئے آصل پولیس نے جعلی اہلکار پکڑ لیا

چوکی صوئے آصل پولیس  نے جعلی اہلکار پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر ) چوکی صوئے آصل پولیس جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق چوکی صوئے آصل پولیس نے دوران پٹرولنگ فیروز پور روڈ پرس رام کے قریب سے جعلی پولیس اہلکار احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور پولیس یونیفارم میں متعدد ویڈیوز وائرل ہیں،گوجرانوالہ تحصیل کامونکی کا رہائشی ملزم اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور پولیس اہلکار کراتا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں