مرکزی کیبل چوری، نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل

 مرکزی کیبل چوری، نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی کے الیکٹرک کی مرکزی کیبل چوری ہونے کے باعث پمپنگ اسٹیشن کی بجلی اچانک معطل ہوگئی، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوگئی ہے ۔

 ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر کیبل چوری اور فالٹ کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں صدر، کلفٹن، چنیسر ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی تکنیکی ٹیموں نے چوری شدہ کیبل کی بحالی اور فالٹ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں