منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی تربیتی ورکشاپ

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن  کی تربیتی ورکشاپ

لاہور( سٹاف رپورٹر ) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام قربانی مہم2026 میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کیا اہتمام کیا گیا ۔۔

ورکشاپ سے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس،نائب صدر عوامی تحریک راجہ زاہد محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ ، ناظم لاہور ناظم علی رحمت اور کیپٹن(ر) عبد المجید،قاسم اعوان نے اظہار خیال کیا۔صدر لاہور اقبال حسین باجوہ نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور اس سال ہزاروں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی، فلسفہ قربانی اور احکامات ربانی ہیں کہ مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں