ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹ پر پرانی معلوما ت موجود
تبادلوں کے باجود 5 اسسٹنٹ کمشنرز کے نام تاحال ویب سائٹ پر درج
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کے سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی غفلت کے باعث ڈیجیٹلائزیشن کی دعوے ہوا ہو گئے ،صوبائی دارالحکومت کی انتظامیہ کی ویب سائٹ پر پرانی معلومات موجود ہے ۔ تفصیلات پنجاب حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر ضلعی انتظامیہ کا پیج تاحال اپ ڈیٹیڈ نہ سکا ہے ،تبادلوں کے باجود 5 اسسٹنٹ کمشنرز کے نام تاحال ویب سائٹ پر موجود ہیں ،سابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے دور کی اپلوڈ ہے ،غیرقانونی ایل پی جی اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی تفصیلات آخری بار جولائی 2024 میں اپلوڈ کی گئی ،شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کی پرانی معلومات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ویب سائٹ کو جلد نئی معلومات کے مطابق اپڈیٹ کردیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنرز ماڈل ٹاؤن، صدر، کینٹ راوی اور ایچ آر کے نام تاحال اپڈیٹ نہ کیے جا سکے ،ملتان تبادلہ ہوجانے والے افسر کا نام تاحال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس لاہور کے طور پر درج ہے ، آرگنائزیشنل چارٹ میں شہر کی تحصیلیں 10 کے بجائے تاحال 5 درج ہیں، پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھی 2024 کے بعد کوئی کارروائی اپلوڈ نہ کی جا سکی ۔