خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر ) غالب مارکیٹ پولیس نے خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ گرفتار کر لیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع بوتیک میں واردات کی پلاننگ کرتے ہوئے سابقہ ریافتہ خواتین ثنا اور کنول کو گرفتار کر کے ان سے بلیڈ اور نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین ملزمان شاپنگ پر آئی خواتین کے پرس، نقدی، موبائلز چراتی تھیں، انہوں نے چند روز قبل ایم ایم عالم روڈ پر واقع بوتیک میں واردات کی تھی ۔