مریض کی ٹیسٹنگ رپورٹ پر ریسٹورنٹ سیل کرنے کافیصلہ

مریض کی ٹیسٹنگ رپورٹ پر ریسٹورنٹ سیل کرنے کافیصلہ

17 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فوڈ ہائیجین لائیو ٹریکنگ پر کام شروع

لاہور (عمران اکبر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں بڑا فیصلہ ،مریض کی ٹیسٹنگ رپورٹ پراب ریسٹورنٹ سیل ہو گا،ہسپتالوں سے ڈیٹا لے کر فوڈ اتھارٹی مشکوک ہوٹلوں کو فوری سیل کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی کی طرح فوڈ ہائیجین بھی اب \"لائیو ڈیش بورڈ\"پر ہو گی،لاہور سمیت پنجاب میں فوڈ ہائیجین ڈیش بورڈ، 5 ہزار ہسپتال لائیو ڈیٹا دیں گے ۔لاہور کے 17 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فوڈ ہائیجین لائیو ٹریکنگ پر کام شروع،باہر کا کھانا کھانے والے مریضوں کا لائیو پورٹل کی تیاری شروع ،ہوٹلز اور ڈھابوں پر ایکشن، بیمار مریض کا ٹیسٹ ہی سیل آرڈر بنے گا،چیکنگ میں رپورٹ منفی آنے پر کاروبار کو فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت سزا کے طور پر جرمانہ اور سیل کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی اور ہسپتال مل کر ڈیش بورڈ بنائیں گے ، ڈینگی ماڈل پر فوڈ ہائیجین کنٹرول ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں