مختلف علاقوں میں کارروائیاں 158املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،158املاک سربمہر۔۔
ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ،نیو گارڈن ٹاؤن پی ائی اے سکیم، گلشن راوی، گجر پورہ، کینال روڈ سمن آباد، شاد باغ اور سبزہ زار میں آپریشن، ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اور گارڈن ٹاؤن میں 23املاک، گلشن راوی، گجرپورہ، کینال روڈ، سمن آباد اور شادباغ میں 76املاک سربمہر کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر پی ائی اے سکیم میں 39املاک سربمہر۔