ٹریفک پولیس: 25 لائسنس انچارجز ، 14 بیٹ افسر تبدیل
متعدد لائسنس انچارجز کو مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بیٹ افسران کے طور پر تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے انتظامی بنیادوں پر لاہور ٹریفک پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے 25 لائسنس انچارجز اور 14 بیٹ افسران کو تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونے والے متعدد لائسنس انچارجز کو مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بیٹ افسران کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک انسپکٹر محمد عاصم کو انچارج لبرٹی لائسنسنگ، خالد محمود کو انچارج گریٹر اقبال، شاہد محمود کو پولیس خدمت مرکز بحریہ جبکہ شگفتہ شاہین کو انچارج ڈیفنس سینٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح ٹریفک انسپکٹر رانا صداقت کو انچارج واپڈا ٹاؤن اور ساجد سلیم کو انچارج پولیس خدمت مرکز کاہنہ تعینات کیا گیا ہے ۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے نئے تعینات ہونے والے تمام انچارجز اور بیٹ افسران کو فوری طور پر چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والے تمام شہریوں کی ٹیسٹنگ ویڈیوز محفوظ رکھی جائیں تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مکمل ریکارڈ دستیاب ہو۔