جنرل ہسپتال :شراب نوشی پر ڈپٹی ایم ایس کو ہٹادیا گیا

جنرل ہسپتال :شراب نوشی  پر ڈپٹی ایم ایس کو ہٹادیا گیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور جنرل ہسپتال میں شراب پی کر بے ہوش ہونے والے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شیراز کو محکمہ صحت کی ڈسپوزل پر بلا لیا گیا۔

 عرصہ دراز سے لاہور جنرل ہسپتال میں بیٹھ کر شراب پینے پر ڈاکٹر شیراز خان کے خلاف متعدد بار ایم ایس کو شکایت کی گئی کہ ڈاکٹر شیراز شراب پی کر ہسپتال میں الٹی سیدھی حرکتیں کرتے ہیں جس پر ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال نے کان نہ دھرے اور معاملہ کو نظر انداز کرتے رہے ۔ گزشتہ روز میڈیا پر شراب پر کر بے ہوش ہونے والے ڈی ایم ایس ڈاکٹر شیراز کی تصویر اور خبر شائع ہونے کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے براہ راست ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر شیراز کو جنرل ہسپتال میں دی ایم ایس کے عہدہ سے ہٹا کر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی ڈسپوزل پر بلا لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں