سوتیلی بیٹی سے زیادتی ، مجرم کو عمرقید

سوتیلی بیٹی سے زیادتی ، مجرم کو عمرقید

لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چڈھر نے سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم باپ سیف علی کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ والد سوتیلی بیٹی کو ڈیرھ برس تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے لڑکی حاملہ ہوگئی، مجرم کے خلاف بیوی نے تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرایا ،متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد مجرم سیف سے شادی کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں