بنگلہ دیشی ماہرین تعلیم کے وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ
لاہور(خبر نگار)بنگلہ دیش یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مامون احمد کی قیادت میں سینئر ماہرین تعلیم کے۔۔۔
ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی، سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم سے ملاقات کی۔15 رکنی وفد میں یو جی سی بنگلہ دیش سے پروفیسر ڈاکٹر معصومہ حبیب اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب اسلام سمیت دیگر ممتاز ماہرینِ تعلیم شامل تھے ۔