ہربنس پورہ میں حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر )ہربنس پورہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔۔۔
ایدھی ترجمان کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں چند روز قبل نامعلوم شخص ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔