عید :خشک مصالحہ جات کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

عید :خشک مصالحہ جات کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

کالی مرچ 2200سے 2400،زیرہ 900روپے کلو تک بک رہا

لاہور( کامرس رپورٹر)پچھلے کے مقابلے امسال قیمتوں میں تیزی کا رجحان ،کالی مرچ 2200 سے 2400روپے کلو تک بک رہی ،گزشتہ سال یہ1800 سے 2000روپے کلو تھی ،زیرہ 900 روپے کلو ہے ،سبز الائچی 12 سے 14 ہزار روپے کلو تک بک رہی ،گزشتہ سال یہ 10 سے 11 ہزار روپے کلو تھی،خشک دھنیا 650روپے کلو ہے ،دار چینی900روپے کلو لونگ2800سے 3 ہزار رقپے کلو تک بک رہا،گزشتہ سال لونگ 2600 روپے کلو تھا، اسی طرح تیز پتہ 700روپے کلو سرخ مرچ 650روہے کلو جبکہ گرم مصالحہ مکس2200 روپے کلو تک ہے ،گزشتہ سال یی گرم مصالحہ 1900 روپے کلو تک تھا اور ہلدی500 روپے کلو اناردانہ 750روپے کلو آلو بخارہ 2000روپے کلو سونف 850روپے کلو تک بک رہی ،الائچی بڑی 7000 روپے کلو تک ہے جوکہ گزشتہ سال6000 روپے کلو تک تھی ـ ،مصالحوں کی مرکزی منڈی اکبری میں آئے خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی دن بد ن بڑھ رہی ہے ،مصالحے بھی مہنگائی کا شکار ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں