اندرون سرکلر روڈ کے مختلف علاقوں کی بحالی کی ہدایت

 اندرون سرکلر روڈ کے مختلف علاقوں کی بحالی کی ہدایت

لاہور کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا باضابطہ نظام مزید سخت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے تاریخی اور تجارتی مرکز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر لاہور کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا باضابطہ نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف منصوبوں کیلئے واضح ڈیڈ لائنز بھی مقرر کی جا رہی ہیں۔لاہور ہیریٹیج اینڈ اربن ری ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اندرون سرکلر روڈ کے مختلف علاقوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ سے اکبری گیٹ تک روڈ ری ماڈلنگ منصوبے کیلئے بیس جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو ٹائم لائن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت پرانے لاہور کی خستہ حال سڑکوں کی بحالی، نئی کارپیٹنگ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور فٹ پاتھس کی اپ گریڈیشن شامل ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں