لہر اتھارٹی کے 22منصوبوں کیلئے 10ارب سے زائد رقم مختص
سپائس مارکیٹ دہلی گیٹ تا اکبری گیٹ کی بحالی کیلئے 1ارب 54لاکھ رکھے گئے
لاہور (عمران اکبر )لہر اتھارٹی کے 22منصوبوں کے بجٹ 26/27کے فنڈز تفصیلات سامنے ا ٓگئیں ۔ بجٹ کے فنڈز اندرونِ شہر لاہور سرکلر روڈ اور مال روڈ کے تاریخی ورثے کی بحالی کے لئے رکھے گئے ہیں، متعدد منصوبوں کی مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن 2028 ہے ۔تفصیلات کے مطابق کس کی بحالی فیز 13 کروڑ فنڈز رکھے گئے ،لاہور قلعہ کے اضافی کاموں کی بحالی پر دس کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ،انارکلی ایریا، تاریخی ٹریل اور مال روڈ کی بحالی کے لئے شروع کئے گئے ،سپائس مارکیٹ دہلی گیٹ تا اکبری گیٹ کی بحالی ایک ارب 54لاکھ کی رقم رکھی گئی ،شاہدرہ 30کروڑ روپے رکھے گئے ،شالیمار باغ کی بحالی 20کروڑ کے فنڈز تجویز کئے گئے ،انارکلی، جین مندر، پان گلی، بخشش مارکیٹ کی بحالی پر 50کروڑ روپے رکھے گئے ،پرانی سٹیم پمپ ہاؤس کی بحالی ،پانی والا تالاب 6کروڑ کے فنڈز رکھے گئے ۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ لہر اتھارٹی کے کل 22 منصوبے ہیں، ان میں سے زیرِ زمین آرکیڈ پارکنگ کے 6منصوبے سب سے زیادہ بجٹ رکھے گئے ہیں ،تعمیر و بحالی کی کچھ سکیمیں نئے بجٹ 2026 اور کچھ 2028 تک مکمل ہوں گی ۔