چھٹیو ں میں ہاسٹلز کی بندش کیخلاف طلبہ کامال روڈ پرمظاہرہ

چھٹیو ں میں ہاسٹلز کی بندش کیخلاف طلبہ کامال روڈ پرمظاہرہ

پنجاب یونیوسٹی پورے سال کی ہاسٹل فیس لیتی :جمعیت کے عہدیداران کاخطاب

لاہور(خبر نگار)اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے زیر اہتمام گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ہاسٹلز کی بندش کے خلاف مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ سے پورے سال کی ہاسٹل فیس وصول کی جاتی ہے ، مگر گرمیوں کی تعطیلات میں تین ماہ کے لیے ہاسٹلز بند کر دینا طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ طلبہ نے مؤقف اختیار کیا کہ متعدد طلبہ گرمیوں میں مختلف اداروں میں ملازمت کرتے ہیں تاکہ اپنے تعلیمی اخراجات پورے کر سکیں، جبکہ کئی طلبہ کے فائنل امتحانات یا ریسرچ ورک بھی جاری ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہاسٹلز کی بندش طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیتی ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے متبادل رہائش کا انتظام ممکن نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ ذہنی، مالی اور تعلیمی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں