مریدکے ،سیدوالا :نہروں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

مریدکے ،سیدوالا :نہروں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

سیکھم نہر سے 22سالہ نوجوان کی تشدد زدہ، چھوٹی نہر سے 30سالہ شخص کی لاش ملی

مریدکے‘ ننکانہ صاحب(نمائندہ دنیا، خبرنگار) مریدکے اور سیدوالا میں نہروں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مریدکے تھانہ صدر کے علاقہسیکھم کے قریب بجلی کے پاور سٹیشن کے قریب سیکھم نہر سے 22سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے کسی نے تشدد کا نشانہ بناکر بیدردی سے قتل کر کے نہر میں پھینکا۔تھانہ صدر پولیس نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے لاش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال مریدکے منتقل کر دی ۔ادھر ننکانہ صاحب کے علاقہ سیدوالا کے قریب چھوٹی نہر سے ایک نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور نہر سے لاش کو نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق برآمد ہونیوالی لاش تقریباً 30 سالہ نامعلوم شخص کی ہے ، جسکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں